موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی) موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی ریجن میں سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھیجا ہے۔پنجاب حکومت نے وفاق سے سفارش

کی ہے کہ کل بروز اتوار کو پورے راولپنڈی ریجن میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس صبح 9 سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سروس بند کرنے کی سفارش کس وجہ سے کی گئی۔ جبکہ وفاقی حکومت نے بھی تاحال اس درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ واضح رہے کہ ملک میں کسی خاص موقعہ پر ہی موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر جس علاقے میں سیکورٹی خدشات ہوں، صرف وہیں موبائل فون سروس بند کی جاتی ہے۔

موبائل اور انٹرنیٹ

اس سے قبل پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا۔ کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے متعدد علاقوں کو کورونا وائرس کا مرکز قرار دیتے ہوئے۔ وہاں فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام صوبے میں 400 کورونا کیسز کے سامنے آنے

کے بعد لیا گیا ہے۔ واضح رہے صوبے میں 18 جولائی کے بعد کورونا کیسز کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ 2 ہفتوں کے درمیان کووڈ 19 کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ اور پھیلاؤ عوام کی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، مزید کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات لینے کی ضروت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close