گلگت بلتستان میں انتخابات
گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں انتخابات(آج) ہونگے۔پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔سیکرٹری داخلہ محمد علی رندھاوا کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کو کورونا سے مخفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ ،پولنگ عملے کو کورونا سے بچائو کے
لئے ضروری حفاظتی سامان کا اجراء کر دیا گیا۔ پولنگ عملے کو حفاظتی سامان کے آٹھ ہزار بیگ کی تقسیم کئے گئے ۔حفاظتی سامان میں ماسک،گلوز، ہیڈ سینیٹائیزر،معلوماتی پوسٹر اور پلاسٹک فیس کور شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ووٹرز ایک دوسرے سے چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔۔۔۔۔
انتخابات سے قبل
اسلام آباد (پی این آئی ) گلگت بلتستان انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا دھچکا۔ اہم رہنماکا پارٹی چھوڑنے کا اعلان۔کس جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ۔ سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے راجہ نعیم منصف داد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس نےآزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑادی ،
سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے نعیم منصف داد مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نعیم منصف دادنےسردارعتیق کی موجودگی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا حلقہ چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کومضبوط بنائیں گے۔ حلقہ چڑھوئی مسلم کانفرنس کاقلعہ بنے گا۔اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سرداد عتیق نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات آزادکشمیر کی سیاست پر مرتب ہونگے۔ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔سرداد عتیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جبر کر کے مسلم کانفرنس کو توڑا تھا۔ جی بی صوبےکی بات ہوئی تو راجہ فاروق نیلم چلے گئے اور آج رونا دھونا شروع کردیا ہے۔راجہ فاروق حیدراب اقتدارآپ کو ٹھوکر مارنا چاہتا ہے۔یاد رہے چند روز قبل ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں