اچھی خبر آنے والی ہے، اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی سفارش کر دی، اعلان کل ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی سفارش کر دی، اعلان کل ہو گا،آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3

روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپےفی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو پندرہ روز کے لیے کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close