بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہو گئی منگیتر کون ہے؟نام سامنے آگیا، دعوت نامے بھی تقسیم


اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہیداورسابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگی طے پا گئی اور دعوت نامے بھی تقسیم کر دیئے گئے جو کہ سوشل میڈیا پر روائرل ہو رہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود یونس چوہدری کے ساتھ طے پائی ہے ، تقریب بلاول ہائوس کراچی میں ہو گی جس کے

دعوت نامے متوقع مہمانوں میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں لیکن تقریب میں شرکت کرنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا اور تمام کورونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا جائے گا ۔بختاور بھٹوزرداری کی منگی کے کارڈ پر بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی جوانی کی تصویر لگائی گئی ہے جو کہ اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close