31 دسمبر تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، اس کے بعد کیا کارروائی ہو گی؟

لاہور( این این آئی )محکمہ داخلہ نے 31 دسمبر تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے احکامات جاری کر دئیے ۔تفصیلات کی مطابق نادرا کی مدد سے اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرائزڈ کیاجارہا ہے اور محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کواسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل تیز کرنے کاحکم دیاہے۔ اس سلسلہ میں گائوں

اورمساجد میں اسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن کے اعلانات کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزکرنے سے غیرقانونی اسلحہ کی خریدو فروخت روکی جاسکے گی۔پنجاب آرمز برانچ میں مینوئل آرمز لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ 31 دسمبر دی گئی اس کے بعد پرانے مینوئل بک لائسنس منسوخ ہو جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں