گلگت بلتستان الیکشن، پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون آئے گا؟ شیخ رشید کی پیشنگوئی جانیئے

لاہور(پی این آئی)گلگت بلتستان الیکشن، پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون آئے گا؟ شیخ رشید کی پیشنگوئی جانیئے،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ سے زائد رہنے والی ملاقات میں

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے بعد چودھری پرویزالٰہی اور شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا یہ اپنا گھر ہے جب مرضی آئیں ہم ان کو ویلکم کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت الحمدللہ پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کو مراعات دی جائیں، یہی وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے، اگر کسانوں کو مراعات نہ دی گئیں تو کسان بھی شہروں کا رخ کریں گے، کسان خوشحال ہو گا تو گندم وافر ہوگی۔ شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی میرے بھائی ہیں، یہ میرا اپنا گھر ہے، میرا بچپن یہیں گزرا ہے، میری سیاست سے یہ گھر بہت بڑا ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی بڑے باپ کے بیٹے ہیں جب تک عمران خان ہیں انہی کو ووٹ دیں گے، نوازشریف اس بارے میں سوچیں بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر، پیپلزپارٹی دوسرے، آزاد تیسرے نمبر پر اور اس کے بعد ن لیگ نظر آ رہی ہے، مارچ میں سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں سیاسی استحکام آ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close