چند لوگوں کی لاقانونیت اور آئین شکنی کا الزام پوری فوج کو نہیں دے سکتا، نواز شریف نے کراچی واقعہ کی رپورٹ پر نئے زاویے سے موقف دے دیا

سوات(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی واقعے کی رپورٹ ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگوں کی لاقانونیت اور آئین شکنی کا الزام پوری فوج کو نہیں دے سکتا۔جمعہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسے

سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ کچھ عرصے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، ایک طرف تعمیر و ترقی کا سلسلہ رک گیا ہے جس کی بنیاد مسلم لیگ (ن) نے ڈالی تھی دوسری طرف مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت نے جینا محال کردیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے لیے بہت کچھ کیا، جب ترقی کے کام ہوتے ہیں تو روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، خوش حالی آتی ہے، کسان کی حالت بہتر ہوتی ہے جو ہم نے کرکے دکھایا۔انہوںنے کہاکہ جب ہم حکومت میں آئے تھے تو لوگ 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے تھے اور ہر طرف دہشت گردی ہی دہشت گردی تھی تاہم اللہ کا شکر ہے جب ہماری حکومت ختم ہوئی تو ہم نے ان بحرانوں پر قابو پا لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر اعتبار سے تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ سبزی اور دال بھی نہیں کھا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ روٹی 20 روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ہمارے دور میں 5 روپے کی روٹی تھی، چینی اب 110 روپے کی ہوگئی جو ہمارے دور میں لگ بھگ 50 روپے تھی۔حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادویہ بھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ روٹی خریدیں یا دوا خریدیں یا پھر بچوں کے اسکول کی فیس ادا کریں یا ان کے کتابیں خریدیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں اتنی زیادہ بڑھ گئی ہیں اور روپیہ خطے میں سب سے کمزور ہوگیا ہے، افغانستان میں 40 سال کی جنگی تباہ کاریوں کے باوجود ان کی کرنسی روپیہ سے بہتر ہے۔نواز شریف نے کہاکہ یہ سب اس لیے کہ ایک نااہل، بدعنوان اور کٹھ پتلی ٹولہ مسلط کر دیا گیا ہے جو عوام کو نہیں بلکہ کسی اور کو جواب دہ ہے، اس کو عوام کی نہیں بلکہ کسی اور کی خوشنودی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی فتح کو شکست میں بدلنے اور اپنے لاڈلے کو اقتدار میں لانے کے لیے اس ملک میں جو کچھ ہوا ہے، وہ قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے اور میرے خاندان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر دکھ نہیں لیکن صرف نواز شریف سے عداوت کی بنیاد پر جس طرح اس ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی، 22 کروڑ عوام کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور جس طرح نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا گیا اس کا جواب کون دے گا۔انہوںنے کہاکہ مجھے شہباز شریف، مریم نواز، میرے خاندان اور پارٹی کے لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا، میڈیا کے ذریعے ہماری کردار کشی اب بھی جاری ہے، اگر معاملہ یہی تک رہتا تو چلیں کوئی بات نہیں تھی لیکن پورے عوام کو غربت، مہنگائی اور غربت میں دھکیلنے کا جواب کسی نہ کسی کو تو دینا پڑے گا اور دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرا تو جرم تھا کہ میں پاکستان کے عوام کی حکمرانی، آئین، جمہوریت کے اصولوں اور اپنے حدود کے اندر رہنے کی بات کرتا تھا لیکن عوام کا کیا قصور تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے روزگار اور روٹی کا نوالہ کیوں چھین لیا گیا، بچوں سے تعلیم کیوں چھین لی گئی، دوا اور علاج کی سہولتیں کیوں چھین لی گئیں اور عوام کا عزت سے رہنا کیوں مشکل بنا دیا گیا، اس کا جواب میں صرف عمران خان سے نہیں مانگتا بلکہ اس کو لانے والوں سے مانگتا ہوں کیونکہ وہ تو کٹھ پتلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو ہلانے والی انگلیاں اس ظلم و جبر کا حساب دیں گی، کراچی میں کس طرح سندھ پولیس کے سربراہ آئی جی کو رات گئے گھر سے اغوا کرکے یرغمال بنایا گیا اور پھر ایک بے بنیاد اور غیرقانونی ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دیا گیا اور مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے کمرے کو توڑا گیا اور صفدر کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس شرم ناک رویے پر سندھ پولیس نے اپنا ردعمل دیا، اس پر آرمی چیف نے خود انکوائری کروانے کا اعلان کیا، اب ایک پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے کہ انکوائری مکمل ہوگئی اور ذمہ داروں کو موجودہ ذمہ داروں کو ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ یہاں حکومت کے اوپر ایک حکومت ہے، ریاست کے اوپر ایک ریاست ہے تو کیا کراچی کے واقعے میں میرے مؤقف کو سچا ثابت کردیا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کی توہی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close