تعلیمی اداروں اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ آئندہ 48 گھنٹے میں ہو گا، اہم ترین اجلاس میں کس کس کو طلب کر لیا گیا؟ ڈاکٹروں کے الاؤنس کی پالیسی بھی آگئی

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر پیر کو این سی او سی کے فوری بعد ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوںگے،مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں اور لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کرینگے۔ میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر پیر کو این سی او سی کے فوری بعد ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوںگے،مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں اور لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم پہلے سے زیادہ بہتر ہو گیا ہے کوڈ ہیلتھ الاؤنس سے متعلق ڈاکٹروں کے تحفظات دور کریں گے، رسک الاؤنس کے حوالے سے ڈاکٹرز کے تحفظات جائز ہیں، کورونا وارڈ میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو رسک الاؤنس دیاجائے گا، اگر غلطی سے کسی ایسے شخص کو الاؤنس چلا گیا جو اسکا اہل نہیں تھا تو وہ واپس لیا جائیگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close