عامر ڈوگر کو وزیراعظم کے ساتھ اہم ذمہ داری دے دی گئی، کون سا شعبہ سنبھالیں گے؟

اسلام آباد (این این آئی)عامر ڈوگر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر ڈوگر کی تقرری کا نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن قواعد و ضوابط کے مطابق کابینہ ڈویڑن نے جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عامر ڈوگر کی

تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے، عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ بھی ہیں۔علامہ طاہر اشرفی کو بھی اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا گیا تھا، ممتاز عالم دین کی تقرری بھی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close