شادی ہالز کھلے رہیں گے یا نہیں مالکان تاحال غیر یقینی صورتحال سے دوچار ،بکنگ کرا کے پیشگی ادایئگیاں کرنے والے خاندان مشکل کا شکار ہو گئے

لاہور(آئی این پی) شادی ہالز کھلے رہیں گے یا نہیں مالکان تاحال غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔پنجاب نےوفاق کو شادی ہالز کھلے رکھنے کی تجاویز بھیجوا دی ہیں، شادی ہالز مالکان، بکنگ کرانے والی فیملیز وفاق کے فیصلے کی منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق شادیوں کا سیزن عروج پر ہے، بکنگ کرا کر ادایئگیاں

کرنے والی فیملیز اور شادی ہالز مالکان غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں،پنجاب کی جانب سے وفاق کو شادی ہالز بند نہ کرنے کی تجاویز بھجوائی گئی ہیں جن پر وفاق کی جانب سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا جس کے باعث شادی ہالز مالکان اور بکنگ کرانے والی فیملیزتذبذب کا شکار ہیں۔نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت واضح طور پر ایس اوپیز کے ساتھ شادی ہالز کھلے رکھنے کے احکامات جاری کرے تاکہ شادی ہالز اور اس سے وابستہ 40 شعبوں کا کاروبار چلتا رہے اور لوگ باعزت طریقے سے اپنی بیٹیاں رخصت کرسکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close