لاہور(آئی این پی) ساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا،اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے اساتذہ نمائندگان کو مذاکرات کیلئے بلوا لیا۔پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا۔ اساتذہ نے 4 نومبر کو اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج
کیا تھا۔جس پر اسپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے اساتذہ نمائندگان کو مذاکرات کیلئے بلوا لیا۔اساتذہ کے مرکزی مطالبے میں اپ گریڈیشن کا معاملہ سرفہرست ہے جبکہ اساتذہ کی مینول ایڈجسٹمنٹ اور مراعات میں اضافہ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔مذاکرات میں ڈی پی آئی سکینڈری ایجوکیشن، ایلمنٹری ایجوکیشن اور ڈپٹی سیکرٹریز حکومت پنجاب شرکت کریں گے۔حکومتی اعلی افسران کے ساتھ مذاکرات میں ٹیچرز یونین کی جانب سے ان کے رہنما رانا لیاقت علی، کاشف شہزاد اور وحید مراد یوسفی نمائندگی کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں