ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے مگر عمران نیازی اب بھی اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کا چیلنج

شیخوپورہ( آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت نے اپنی ناقص کارکردگی کے باعث ملک کو اقتصادی لحاظ سے کمزور اور مفلوج کیا ہے، حکومت بنیادی طو رپر فاشسٹ ہے اور ایسی حکومتیں کسی سے مشاورت نہیں کرتیں، ملک تباہی کے دھانے

پر پہنچ گیا ہے مگر عمران نیازی اب بھی کنٹینر کی سیاست کرکے اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہا ہے گلگت بلتستان انتخابات میں وزیر اعظم اور انکے وزرا جس طرح کی نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی، گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے عبوری وزیر اعظم کی گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ مذاق ہے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات کرنے والے اب عوام سے منہ چھپائے پھر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک جاوید اکبر ڈوگر، سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی،ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، افتخار احمد بھٹی، عمران بھٹی، ملک صدیف کھوکھر، ارسلان خالق ورک، الحاج سیٹھ عبدالستار، سیٹھ غلام رسول، حاجی سیٹھ محمد یسین کرمانوالہ، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، سید کاشف گیلانی، رانا محمد اکرم ناز و دیگر پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سے واضح کامیابی حاصل کرے گی، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی سول ڈکٹیٹر کا مقابلہ کررہے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ابھی تک ان پر کرپشن کا ایک بھی پیسہ ثابت نہیں ہوسکا،پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط اور پر عزم ہے، اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے لانگ مارچ سے پہلے حکومت اقتدار سے رخصت ہو جائے گی۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close