ترقیاتی منصوبے جاری ہو گئے،299 ارب 70 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی نے299 ارب 70 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت منصوبہ بندی نے 13 نومبر کو منظور کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ جمعہ کو وزارت کے جاری اعلامیے مطابق رواں مالی سال کے

لیے مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے کا ہے، جس میں سے 299 ارب 70 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)کے لئے 53 ارب 43 کروڑ، وزارت آبائی وسائل کے لیے 43 ارب 26 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close