وزیراعظم عمران خان نے ایک اور پی ٹی آئی رہنما کو اہم عہدے سے نواز دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) عامر ڈوگر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عامر ڈوگر کی تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن قواعد و ضوابط کے مطابق کابینہ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔عامر ڈوگر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔ عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ بھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close