ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں، مقبول سیاسی شخصیت نے وزیراعظم پر شدید تنقید کردی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلیکٹڈ عمران خان ‘خواہ مخواہ’ اچھل رہا ہے، ان کا کردار ‘خواہ مخواہ’ کا ہے اور ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔سوات میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں میرا دروازہ

توڑاگیا، کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار اور آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو ان کو پتا ہی نہیں تھا کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، عمران خان کو کسی نے بتانے کے لائق بھی نہیں سمجھا، وزیراعظم آرام سے اپنے بنی گالہ کے گھر میں سو رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگراتنی ذلت اس دن مجھے اٹھانی پڑتی تواستعفیٰ ان کے منہ پر مارتی، پاکستان کے مسائل اور ساری بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے، عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کو گھر بھیجو، ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو ان کا اختیار واپس کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close