کوروناوائرس ایک اور قیمتی جان لے گیا، سینئر سیاستدان کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مددعلی خان کوروناکے باعث انتقال کرگئے۔وہ کئی ہفتوں سے زیر علاج تھے۔پاکستان میں کوروناوائرس ایک بارپھرتیزی سے پھیلنے لگاہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران2304 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران38اموات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔اب تک ملک

میں تصدیق ہونے والے کیسزکی تعداد3لاکھ52ہزارسے زائدہے جبکہ اموات7ہزارسے بڑھ گئی ہیں۔24گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد714ہے جبکہ اس دوران36ہزارسے زائدنئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ایک روزمیں مزید55مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close