لاہور(این این آئی) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئی ٹی لیب نہ ہونے پرسکولوں سے کمپیوٹر ٹیچر کو فوری ہٹانے کا حکم جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے جن سکولوں میں آئی ٹی لیب موجود نہیں وہاں سے آئی ٹی ٹیچر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے فارغ
بیٹھے آئی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں،واضح رہے کہ حالیہ سکول شماری سیانکشاف ہوا ہے کہ صوبہ بھر کے بیشتر سکولوں میں آئی ٹی لیب دستیاب ہی نہیں۔مذکورہ سکولوں میں آئی ٹی لیب دستیاب نہ ہونے کے باجود وہاں آئی ٹی ٹیچرز تعینات ہیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےآئی ٹی ٹیچرز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز سکولوں میں فارغ بیٹھیاساتذہ کی تفصیلات 24 گھنٹوں میں فراہم کریں،ذرائع کے مطابق سکولوں میں بیٹھیفارغ بیٹھے آئی ٹی ٹیچرز کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں