یکجہتی کی روشن مثال، پنجاب حکومت اپنے فنڈ سے بلوچستان میں 5 ترقیاتی منصوبے لانچ کرے گی، اہم فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو نہیں ایک پاکستان،وفاق کی مضبوطی کیلئے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا ہاتھ تھام لیا،فیڈریشن کی مضبوطی خوشحال بلوچستان سے جڑی ہے اسی لیے وزیر اعلی پنجاب بلوچستان جارہے ہیں جہاں وزیراعلی جام کمال

سے ملاقات اور بلوچستان کیلئے 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ اپنے ٹویٹر بیان میںفردو س عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب اپنے بلوچ بھائیوں کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ 5نئے منصوبے لارہی ہے۔تربت میں200بیڈکا ہسپتال، برکان میںبی ایچ یو ،نوکنڈی میںآر ایچ سی ،پنجاب ہائوس تافتان اور ایک سڑک کا منصوبہ شامل ہے۔اس سے قبل بھی حکومت پنجاب بلوچستان میں کھاران ٹیکنیکل سینٹر،موسی خیل تا درگ سڑک، 50بیڈ ہسپتال، نادرا دفتر کی تعمیر، ایمبولینسز کی فراہمی اور گرلز سکولز بسوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہی ہے اورتبدیلی کا یہ سفر جاری رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close