مریم نواز نے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سےملاقات کی،سینئر صحافی کا دعویٰ


اسلام آباد (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہےکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ن لیگ نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو اپنے پروپیگنڈہ کا حصہ بنائے رکھا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ میں بلا خوف کیساتھ یہ دوٹوک الفاط میں بتانا چاہتا ہوں کہ محترمہ مریم نواز یہ بتا دیں کہ انہوں نے

کچھ عرصہ پہلے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کیساتھ ملاقات کی تھی ، وہ کس کیلئے کی گئی اس کے مقاصد کیا تھے اور کس کے بیانیے کو آگے لے جانے کی کوشش کی گئی ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اب انہیں کیا مسئلہ ہو گیاہے کہ وہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنے بیانیے میں کردار کشی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close