گلگت بلتستان الیکشن، میاں مفرور نے خود اپنے سیاسی کیریئر میں ووٹ چوری کیا، ہار ان کے چہرے سے عیاں ہے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی شہباز گل کا مسلم لیگ ن جماعت سے متعلق کہا ہے کہ (ن )لیگ کا دھاندلی بیانیہ متوقع تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں مفرور نے خود اپنے سیاسی کیریئر میں ووٹ چوری

کیا، ہار ا ن کے چہرے سے عیاں ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ گلگت نے ا ن کی ہار پر ٹھپہ پہلے ہی لگا دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کبھی ریاست مخالفین کو موقع نہیں دیں گے۔شہباز گِل کے مطابق جیت تحریکِ انصاف کا مقدر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے گلگت بلتستان میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے گلگت بلتستان میں دھاندلی پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن فوری دھاندلی رکوائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close