گلگت بلتستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت ارکان اسمبلی کو جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت ارکان اسمبلی کو جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی۔سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کے ترجمان چوہدری عبدالقیوم کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عدالت عظمیٰ گلگت بلتستان کے چیف

جسٹس سید ارشد حسین شاہ اور سینئر جج جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت ارکان اسمبلی کو جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق چیف کورٹ جی بی کے 6 نومبر 2020 کے فیصلے کے خلاف پی پی پی کی اپیل کی سماعت کی۔اپیلیٹ کورٹ نے جمعرات کی رات 8 بجکر 45 منٹ پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے بلاول بھٹو اور وفاقی وزراء سمیت تمام ارکان اسمبلی پر جی بی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ پر پابندی سے متعلق چیف کورٹ جی بی کے فیصلے کو بحال اور برقرار رکھا جبکہ سپریم اپیلیٹ کورٹ نے چیف کورٹ کی جانب سے بلاول بھٹو اور جی بی الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر ارکان اسمبلی کو 3 دن کے اندر جی بی کو چھوڑنے سے متعلق چیف کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔خیال رہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 24 میں سے 23 نشستوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی جب کہ علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور ذلفی بخاری پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ملسم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کر رہی تھیں تاہم ان کے ساتھ ن لیگ کے اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close