گلگت بلتستان کے 15 نومبر کو انتخابات کی مانیٹرنگ کون کرے گا؟ حکمت عملی طے کر لی گئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے 15 نومبر کو انتخابات کی مانیٹرنگ کرے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی

مانیٹرنگ ٹیمیں بروز ہفتہ گلگت بلتستان روانہ ہوں گی،پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں مانیٹرنگ ٹیم گلگت میں موجود ہوگی،انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں مانیٹرنگ ٹیم سکردو میں انتخابات کی نگرانی کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مانیٹرنگ ٹیمیں 15 نومبر کو انتخابی عمل، اس دوران شفافیت اور انتخاب قوانین پر عمل در آمد کی نگرانی کریں گی ۔ ترجمان نے کہاکہ مانیٹرنگ ٹیمیں گلگت بلتستان میں انتخابات کے بارے میں اپنی رپورٹ پارٹی کی مرکزی قیادت کو پیش کریں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close