بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کیلئے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی، مولوی کو نکاح کرانے کے کتنے ملے؟ ڈیکوریشن والے کو اور فوٹو گرافر کو کیا ملا؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آرنے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے نجی کنٹری کلب کو 15 کروڑ روپے ادائیگی کی گئی تھی جسے 120 روز کیلئے بک کیا گیا تھا۔شادی کے انتظامات دیکھنے والی ایونٹ مینجمنٹ

کمپنی کو بھی ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ،بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے دیے گئے۔ذرائع کے مطابق آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی جب کہ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کیلئے 95 لاکھ روپے تک دیے گئے۔شادی میں پرفارم کرنے والے 2 گلوکاروں کو ایک کروڑ 5 لاکھ روپے دینے کی بھی تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں نکاح کیلئے مولانا کو مبینہ طورپر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔خیال رہے کہ گوجرانوالہ کے ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کے سوشل میڈیا پر چرچوں کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں