شادی میں شرکت کیلئے جانے والی 22 خواتین اور بچے پانی میں ڈوب گئے، کوئی بھی نہ ملا، تہلکہ خیز خبر کا فالو اپ

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی)شادی میں شرکت کیلئے جانے والی 22 خواتین اور بچے پانی میں ڈوب گئے، کوئی بھی نہ ملا، تہلکہ خیز خبر کا فالو اپ، شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے خواتین اور بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 9 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقے شاہ اجمل

کے رہائشی 14 بچے اور 8 خواتین شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے چنگ چہ رکشہ پر سوار ہوکر روانہ ہوئے لیکن افسوسناک حادثے کے باعث تمام افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ 28 بچے اور خواتین کو لے کر چنگچی لوڈر رکشہ چڑھائی نہ چڑھ سکا اور پل سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد پانی میں ڈوب کر جان سے چلے گئے۔ ریسکیو ادارے 3 روز تک میتیں نکالتے رہے اور گاں میں دفنانے کا عمل جاری رہا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی کیونکہ اس افسوسناک حادثے میں اس گھر کے 9 افراد جان سے چلے گئے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور محمد حسین پر تو دعویداری نہیں کی گئی مگر اب تک حکومت، ریاست اور معاشرہ، کسی نے بھی تو کوئی سوال نہیں اٹھایا ہے کہ ایک چنگ چی لوڈر پر 28 سواریاں کس کی اجازت سے اٹھائی گئی تھیں۔ لواحقین کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت سے ہمیں کوئی دادرسی نہیں چاہیے، حکومت اس روڈ کو مکمل طور پر محفوظ کرے تاکہ آئندہ کوئی قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو سکے۔

close