تین چھٹیاں اکٹھی، 14 تا 16 نومبر عام تعطیل کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟

گلگت(پی این آئی)تین چھٹیاں اکٹھی، 14 تا 16 نومبر عام تعطیل کر دی گئی، وجہ کیا بنی؟، انتخابات کے باعث گلگت بلتستان میں 14 تا 16 نومبر تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، جب کہ انتخابی معرکے میں 2 روز باقی ہیں، 23 نشستوں پر پولنگ 15

نومبر کو ہوگی۔ انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل ہوگی، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ حلقہ گلگت 3 کے ووٹرز 22 نومبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے، جب کہ گلگت 3 میں الیکشن پی ٹی آئی امیدوار کے انتقال کی وجہ سے موخر کر دیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close