پاکستان کی مہنگی ترین شادی۔۔۔کروڑوں روپے کے اخراجات ‎ ایف بی آر نے اخراجات کی انکوائری رپورٹ جاری کردی‎ تفصیلات نے ہر شخص کو حیران کر دیا‎


اسلام آباد(پی این آئی )ایف بی آر نے پاکستان کی سب سے مہنگی شادی کی تفصیلی رپورٹ مکمل کر لی ہے ،کتنی بڑی رقم خرچ کی گئی ، حیران کن انکشافات ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ آف ریونیو نے انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد اقبال کیبیٹی کی شادی کیلئے نجی کنٹری کلب کو 120دن کیلئے 15روپے میں بک کیا گیا ،

جبکہ ایک نجی ہوٹل میں تقریب ولیمہ کیلئے ادا کی گئی رقم کی تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔شادی کی تقریب میں دو گلوکاروں کو 1کروڑ 15لاکھ روپے کی ادائیگی اور نکاح پڑھانے والے مولاناکو دس لاکھ کے حوالےسے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی تقریباََ 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ۔فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کیلئے 50لاکھ جبکہ ویڈیو گرافی کیلئے 45لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں ۔ شادی میں کی جانے والی آتش بازی کیلئے 1کروڑ روپے خر چ کیے گئے ہیں ۔ فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کی جانب اے خرچ کی جانے والی رقم سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ممتاز صنعت کار کی بیٹی کی شادی پر اخراجات کے خوب چرچے ہو رہے تھے جس پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نوٹس لے لیا۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمد اقبال کو نوٹس جاری کیا تھا، تقریب میں پرفارم کرنے والے گلوکار راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم کو ہونے والی ادائیگیوں کے بارے میں بھی وضاحت مانگ لی۔ایف بی آر نے صنعت کار شیخ محمود اقبال کو

نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شادی کی تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئیں اور اس پرتعیش شادی پر غیر معمولی اخراجات ہوئے۔‎دوسری جانب سوشل میڈیا پر مختلف نیوز ویب سائیٹس نے دعویٰ کیا ہےکہ شادی کی تقریب پر 200کروڑ کے اخراجات آئے ہیں ۔ جبکہ کچھ نے کہا ہے کہ 80کروڑ کا خرچہ ہوا۔

اصل حقائق جانے کیلئے فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر ہونے والے اخراجات کی تمام تفصیلات مانگ لیےہیں،سوشل میڈیا پر اس شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا۔ زیادہ تر لوگوں کی جانب سے اتنی مہنگی

تقریب کے انعقاد پر تنقید کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور خبروں کے بعد اب ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کمپنی کے حکام کو نوٹس جاری کر کے اس شادی کی تقریب کے اخراجات کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close