پاکستان میں پہلی کارروائی، آوارہ کتے نے شہری کو کاٹ لیا، میونسپل افسر کے خلاف مقدمہ درج

روہڑی(پی این آئی)پاکستان میں پہلی کارروائی، آوارہ کتے نے شہری کو کاٹ لیا، میونسپل افسر کے خلاف مقدمہ درج، ایک شہری نے میونسپل افسر کے خلاف کتے کے کاٹنے کا مقدمہ درج کرادیا۔ روہڑی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری کو کتے نے کاٹ لیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری تھانے پہنچ گیا اور

روہڑی کے میونسپل آفیسر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔شہری نے اپنی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے اس فیصلے کا حوالہ بھی دیا جس میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ آج کے بعد اگر کسی شہری کو کتا کاٹ لے گا تو ایف آئی آر علاقے کے میونسپل افسر کے خلاف درج کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں