بلوچستان سے تیل نکل آیا، زیارت بلاک سے خام تیل کی تجرباتی پیداوار کا آغاز ہو گیا

کراچی (این این آئی) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے بلوچستان میںزیارت بلاک سے تیل کی تجرباتی پیداوار شروع کردی ہے ۔پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کئے گئے ایک مکتوب میںبتایا گیا ہے کہ زیارت بلاک سے تیل کی تجرباتی پیداوار سے 800بیرل خام یل یومیہ حاصل ہوگا ،اس بلاک

سے حاصل ہونے والے خام تیل کی خریداری اٹک ریفائنری کرے گی جو کہ مقامی طور پر دریافت ہونے والے خام تیل کی صفائی کی اہلیت رکھتی ہے ،زیارت بلاک میں ماڑی پٹرولیم60 فیصد جبکہ پی پی ایل 40 فیصد کی شراکت دار ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close