شادی تقریبات کی وجہ سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، مشکل اور سخت فیصلے کرنا ہوں گے ورنہ صورت حال بہت خراب ہوسکتی ہےذمہ دارترین حکومتی شخصیت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ شادی تقریبا ت کی وجہ سیکرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اب ہمیں مشکل اور سخت فیصلے کرنا ہوں گے ورنہ صورت حال بہت خراب ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ کرونا کیسز

میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔اْنہوںنے کہاکہ عوام کی اکثریت کرونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اسی وجہ سے اب مشکل اور سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ کرونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے۔معاونِ خصوصی نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اگر عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو ہم سخت فیصلے کریں گے۔فیصل سلطان نے کہاکہ پاکستان میں کرونا ویکسین پہنچنے میں ابھی بہت وقت لگے گا، فائزر کمپنی نے مؤثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ تو کردیا مگر وہ دوا مارکیٹ میں آنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مختلف ممالک نے ویکسین کے حصول کے لیے پہلے سے ہی رقم جمع کروادی ہیں، پاکستان ابھی ایسی پوزیشن میں نہیں کہ خوراک کے حصول کے لیے رقم جمع کراسکے۔معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا فنڈز کی منظوری دی ہے، جس میں جمع ہونے والی رقم کو کرونا وبا کی ویکسین اور روک تھام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close