ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، پچھلے چار مہینوں میں قرضو ں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قرضوں میں پچھلے چار مہینوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، حکومتی کوششوں سے 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا،ڈ الر کے مقابلے میں ہماری کرنسی میں استحکام آرہا ہے، بہت جلد چینی کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرلیں گے۔ انہوں نے نیا پاکستان

سرٹیفکیٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ دینا اس لیے اچھا ہے کہ ہم اورسیز کا پیسا واپس لاسکتے ہیں، ان کو سہولیات دے سکتے ہیں، ہماری معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، صرف خوراک کا بحران آیا ہے، ہندوستان میں بھی خوراک کا بحران آیا ہے، کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئیں، اسی طرح موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گندم کم ہوئی، گنے کی پیداوار کم ہوئی ہے، چینی کی قیمتوں پر مافیا مل کرقیمت اوپر کردیتے ہیں ، ہم دونوں میں آسانیاں لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں 20 ارب ڈالر کا تاریخی خسارہ تھا، ہماری آمدنی اور خرچ میں بڑا فرق تھا کیونکہ آدھے پیسے قرضوں کی قسطوں میں چلے جاتے تھے۔ آج 17سال بعد پاکستان کے ایک کوارٹر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے، اس میں بڑی محنت کی گئی، ہماری 24 فیصد برآمدات بڑھی ہیں، ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ہوا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو ہم قائل کررہے ہیں کہ وہ اپنا پیسا پاکستان لے کرآئیں، ان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں، وہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، ان کو ریٹرنز بھی اچھی مل رہی ہے، ڈالر کے مقابلے میں ہماری کرنسی میں استحکام آرہا ہے، ہمارا مارکیٹ ریٹ اوپر آرہا ہے، اس کا مطلب ہماری معیشت کے حالات اچھے ہیں۔اگر ہمیں پچھلی حکومتوں کے قرضوں پر سود اور ان کا بوجھ نہ اٹھانا پڑتا تو ہمیں کسی طرح کے قرضے لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہم نے پچھلے چار مہینوں میں کوئی قرضہ نہیں لیا، پاکستان قرضے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، اس سے مشکلات آرہی ہیں، عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ معیشت کی بحالی میں ہماری تعمیراتی صنعت کا کردار ہے، ریکارڈ سیمنٹ کی فروخت ہوئی، ٹیکس انڈسٹری کی مصنوعات کی سیل بڑھ گئی ہے، موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اورسیز کے پاس کتنے ڈالرز ہیں، پاکستان کا جتنا جی ڈی پی ہے، اتنے ہی ان کے پاس بیرون ملک ڈالر موجود ہیں، ہمیں نئی چیزیں متعارف کروانا ہوں گی کہ کسی طرح ان کا اعتماد بحال ہوجائے اور وہ اپنے ڈالرز واپس لے آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close