وزیراعظم عمران خان کا صبر ٹوٹ گیا، کرپٹ افسران کیخلاف کریک ڈائون شروع ،خصوصی حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں کرپٹ افسران اور کالی بھیڑوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، کرپٹ افسران کیخلاف کاروائی کا ٹاسک محکمہ اینٹی کرپشن کو سونپ دیا گیا ہے، وزیراعظم نے کرپٹ افسروں کے خلاف کیسز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان

نے پنجاب میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے کیلئے کالی بھیڑوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری کرلی ہے۔وزیراعظم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو احکامات دیے ہیں کہ کرپٹ افسران کی مکمل رپورٹ بھجوائی کہ کن افسران کیخلاف اب تک کارروائی کی گئی ہے اور کن افسران نے کیسز رکوائے ہوئے ہیں۔ کاروائی محکمے کے موجودہ اور سابقہ دونوں افسران کے خلاف کی جائے گی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن وزیراعظم کو موجودہ اور سابقہ افسروں کی رپورٹ وزیراعظم کو براہ راست کو بھجوائیں گے۔مزید برآں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے محکمانہ انکوائریوں اور کاروائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی کرپٹ افراد کیخلاف بھی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری رضوان گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ دو سابقہ سب رجسٹرار سمیت 7افراد پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھائیوں کے ہاتھوں جائیداد سے محروم ہونے والی چوہدری رضوان گل اور تبریز گل کی بہن کو30 سال بعد بالآخر انصاف مل گیا۔ملزم کو اپنی بہن شمع فردوس کی مدعیت میں گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ملزم نے جعلسازی سے اپنے بھائی چوہدری تبریز گل کے ساتھ مل کر1990 میں بہن کی قیمتی جائیداد ہتھیا لی تھی۔ دونوں بھائیوں ملزم رضوان گل اور تبریز گل نے جعلی مختار نامہ تیار کروایا۔ ملزمان نے سب رجسٹرار کے ساتھ ملی بھگت سے جعلی رجسٹری بنا کر اپنی بہن کی11 کنال 12 مرلے قیمتی اراضی اپنے نام پر ٹرانسفر کرا لی۔ جب جعلی دستاویزات پر گل برادران نے بہن کی جائیداد ہتھیائی تب وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیرون ملک رہائش پزیر تھی۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس وقت کے سب رجسٹران رانا جاوید اقبال اور غلام سرور سندھو سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close