گلگت بلتستان الیکشن شفاف ہوں گے یا دھاندلی ہو گی؟عوام کی اکثریت نے گیلپ سروے میں بتا دیا

گلگت بلتستان (پی این آئی) گلگت بلتستان انتخابات میں 3 روز باقی، عوام کی اکثریت کی رائے میں انتخابات شفاف ہوں گے، گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ نامی اداروں کی جانب سے کروائے گئے سروے میں لوگوں کی اکثریت نے انتخابات کی شفافیت کے حق میں رائے دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگلت بلتستان انتخابات سے

قبل گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ نامی اداروں کی جانب سے عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کروائے گئے، جن کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا 15 نومبر کے انتخابات شفاف ہوں گے یا دھاندلی کی جائے گی، اس سوال کے جواب پر لوگوں کی اکثریت نے جواب دیا کہ ان کی رائے میں انتخابات شفاف ہوں گے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد لوگوں کی کثیر تعداد نے کہا کہ ان کی رائے میں 15 نومبر کے انتخابات دھاندلی سے پاک ہوں گے، جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ انہیں انتخابات میں دھاندلی ہونے کا خدشہ ہے۔کئی لوگوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہیں۔ جبکہ پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 31 فیصد افراد نے انتخاباتی کی شفافیت کے حق میں جواب دیا، جبکہ 20 فیصد نے دھاندلی کے خدشے کا اظہار کیا۔ سروے کے دوران 50 فیصد سے زائد لوگوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے فی الحال غیر یقینی کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف اس وقت گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے۔15 نومبر کو گلگت بلتستان کی کل 24 نشستوں پر الیکشن ہوگا، جس میں سے تحریک انصاف کو 12 پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کو 5 اور مسلم لیگ ن کو صرف 1 نشست پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ 12 نشستوں پر فتح حاصل کرنے کی صورت میں تحریک اںصاف باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔ دوسری جانب گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے حال ہی میں کروائے گئے سروے کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں