سموگ سے بچاؤ کی تیاری شروع کر دی گئی،پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ،لاہور میں 50بسوں سے آغاز ہوگا

لاہور (آئی این پی)سموگ سے بچاؤ کی تیاری شروع کر دی گئی،پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا آغاز لاہور سے کیا جارہا ہے جہاں 103کلو میٹر طویل 6روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنی سیکورٹی

فورس متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمدکیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش ِ نظربس اڈوں، پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close