اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب داخلہ شہزاد اکبر نے کہاہے کہ بدعنوانی کرنے والے لوگوں کے خلاف مقدمات کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے ، جس نے بھی بدعنوانی کی وہ پکڑے جا رہے ہیں، ان کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے ، آنے والے دنوں میں مزید چیخیں سنائی دیں گی ، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے
کی تحقیقات کو قانون کے مطابق قراردیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عوام میں بحث کی جاتی رہی ،شوگر انکوائری کمیشن کو کئی عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن ہائیکورٹ نے سات صفحات پر مشتمل فیصلے میں ایف آئی اے کی دستاویز کو من وعن تسلیم کیا گیا،شہبازشریف فیملی کے حوالے سے کیس ٹرائل میں فردجرم عائد کردی گئی ہے ،شاہد خاقان عباسی پر بھی فردجرم عائد کی جار ہی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب داخلہ شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو قانون کے مطابق قراردیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عوام میں بحث کی جاتی رہی ،شوگر انکوائری کمیشن کو کئی عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن ہائیکورٹ نے سات صفحات پر مشتمل فیصلے میں ایف آئی اے کی دستاویز کو من وعن تسلیم کیا گیا،شہبازشریف فیملی کے حوالے سے کیس ٹرائل میں فردجرم عائد کردی گئی ہے ،شاہد خاقان عباسی پر بھی فردجرم عائد کی جار ہی ہے ،گھیرا تنگ ہورہا ہے ،ایسے لوگوں کے خلاف مقدمات کا ٹرائل شروع ہوگیا ہے ،جس نے بھی بدعنوانی کی وہ پکڑے جا رہے ہیں ، آنے والے دنوں میں مزید چیخیں سنائی دیں گی ، جس نے بھی کرپشن کی ہوگی سب پکڑی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی تبدیل ہوچکی ہے ،کرپٹ عناصر اب نہیں بچیں گے ، جعلی اکائونٹس ایف آئی اے کی روشنی میں سامنے آئے ، اداروں میں سیاسی مداخلت نہ ہو تو وہ آزاد کام کریں گے ، کسانوں کو دیکھ لیں انہیں کبھی واجبات نہیں ملے ، شوگر انکوائری کمیشن نے کارروائی کی تو کسانوں کو رقم ملنا شروع ہوگئی ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ڈیمانڈ ہے کہ فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں ، ایک طرف ان کا بیانیہ دیکھیں دوسری طرف بیان میں بھی تضاد ہے ،ایک طرف واضح کریں (ن) لیگ کا اصل بیانیہ ہے کہ کسی طرح اقتدار مل جائے ،ایک طرف کہتے ہیں اداروں کے خلاف نہیں دوسری طرف بیان داغ دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اب علاقائی جماعتیں ہیں ، بلاول اور مریم نواز کے مابین چوہے بلی کا کھیل جاری ہے ، یہ بچے فی الحال آپس میں ہی کھیلتے رہیں گے ، عمران خان تک پہنچنے میں وقت لگے گا ۔انہوں نے کہا جو لوگ حکومت میں رہے اور عوام کا مال کھایا انہیں جواب دینا ہوگا، جہانگیر ترین کا واپس آنا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ، حکومت بلاامتیاز کارروائی پر یقین رکھتی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں