اسلام آباد(پی این آئی)فوج کو سیاست میں داخلے سے روکنے والی مریم نوازفوج سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ عمران خان کو حکومت سے فارغ کرے، بڑا اعتراض لگ گیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان کی نفی کی ہے،مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل میں شیخ رشید نے
کہاکہ مریم نواز کہتی تھیں فوج کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے،اب مریم کہہ رہی ہیں فوج عمران خان کی حکومت کو ہٹائے،ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہمریم کہہ رہی ہیں عمران خان کو ہٹا واور مجھے لاو،آرمی چیف نے کہہ دیا کہ فوج منتخب حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیر ریلوے کاکہناتھا کہ دسمبر کا مہینہ اور فروری تک یہ نہیں رہیں گے،یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں،20 فروری تک پارٹی ان کے ساتھ نہیں رہے گی ۔شیخ رشید نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی،آزاد امیدواروںکا پلڑا بھاری رہے گا،تحریک انصاف11 ،پیپلزپارٹی 6 سے 7 سیٹیں لے گی ،علاوہ ازیں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر ایک مجرمہ ہیں، ان سے بات کرنے کو کوئی تیار نہیں، ان کے والد کو اسٹیبلشمنٹ یہاں تک لائی۔ ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا مریم صفدر کا بیان ہے کہ وہ بات کرنے کو تیار ہیں، مریم صفدر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتیں، یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہیں، ان کے منہ سے جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا، ان کو رسیدیں دینی پڑیں گی۔شہباز گل کا کہنا تھا یہ وہی مریم نواز ہیں جو کہتی تھیں میری لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں، ان سانپوں کو جنہوں نے دودھ پلایا وہ انہیں اب نہیں پلائیں گے.۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں