ن لیگی لیڈروں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس پیشی پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مزید لیگی ایم پی ایز اور رہنمائوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ عدالت نے پولیس کو ضمانت کے لئے رجوع کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لیگی ایم پی اے محمد

توفیق بٹ، رانا لیاقت، میاں روف اور محمد نواز چوہان نے درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے ایک، ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سولہ نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close