ن لیگی لیڈر کی ضمانت منظور کر لی گئی

لاہور(پی این آئی)ن لیگی لیڈر کی ضمانت منظور کر لی گئی،لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے خواجہ عمران نذیر کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی

کے لیے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خواجہ عمران نذیر کو لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔خواجہ عمران نذیر کو لاہور میں لنک روڈ ماڈل ٹاؤن پر گاڑی کو روکا کر گرفتار کیا گیا تھا، ان کی گاڑی مقدمہ نمبر 2036 میں تھانہ چوہنگ میں مطلوب تھی۔نون لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کو مقدمے میں ضمانت نہ کرانے پر گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close