اداروں کو لڑانے کی کوشش کرنے والے بےنقاب ہو گئے، وزیر اعلی سندھ نے آرمی چیف کی تعریف کر دی

سکھر(پی این آئی)اداروں کو لڑانے کی کوشش کرنے والے بےنقاب ہو گئے، وزیر اعلی سندھ نے آرمی چیف کی تعریف کر دی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے کورٹ آف انکوائری میں لیے گئےایکشن پر مطمئن ہیں۔ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بے نقاب ہو

گئے ہیں جنہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی تھی۔وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین جو تجاویز دیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 1964 کے سرکلر ریلوے سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے ماڈل لائنز ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ وفاقی حکومت جوسہولتیں لاہور میں اورنج ٹرین کو دے رہی ہے وہی کراچی میں بھی دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close