ثناءاللہ زہری نے ن لیگ سے علحیدگی کی وجہ بتا دی، نواز شریف پر کیا الزام عائد کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ثناءاللہ زہری نے ن لیگ سے علحیدگی کی وجہ بتا دی، نواز شریف پر کیا الزام عائد کر دیا؟، پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے غیروں کے لیے اپنوں کو ذلیل کردیا۔نجی نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ

بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے پارٹی سے علیحدہ ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے پر پارٹی میں کچھ اور لوگوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداروں کے سربراہان کے نام نہیں لینے چاہیے تھے۔ ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ایسے بیانات سے دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اس بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close