مریم نواز کو سامنے لا کر نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے، معاملہ سیریس ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا

راولپنڈی (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سامنے لا کر نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے، معاملہ سیریس ہوگیا ہے اور اب کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کو سامنے لا کر نواز شریف نے اپنے

پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے، مریم نواز جو سیاست کر رہی ہیں وہ شہباز شریف کی سیاست نہیں ہے، یہ معاملہ اب سیریس ہوگیا ہے اب کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ جو مرضی کر لیں دسمبر سے 20 فروری تک کچھ لوگوں نے ان سے الگ پوزیشن لینی ہے۔ جس دن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 120 عدالتیں بن گئیں اس ملک میں کرپشن ختم ہوجائے گی اور جمہوریت بھی اپنا کام جاری رکھ سکتی ہے۔شیخ رشید کے مطابق نواز شریف نے زرداری اور زرداری نے نواز شریف کے خلاف جو کیسز بنائے تھے ، ابھی تک وہ کیسز انتظار کی حالت میں ہیں لیکن جس دن احتساب عدالتیں بڑھ گئیں اس دن یہ لوگ قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔انہوں نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں مقابلہ ہوگا لیکن پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close