ایاز صادق کوقومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کروانےکا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت سے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی نشست خالی کروانے کا مطالبہ کردیا گیا ، میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی حکومت کو چاہیئے کہ وہ الیکشن کمیشن کے پاس جا کر سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو ڈی سیٹ

کروائے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ ایاز صادق کی طرف سے اپنے سیاسی ایجنڈے کی وجہ سے خود اس صورتحال کی تشریح کرکے امسلح افواج جن میں سے خاص طور پر پاکستان ائیرفورس کی کامیابی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ، اس لیے حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ الیکشن کمیشن کے پاس لر کر جائے اور انہیں بتائے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے خفیہ میٹنگ کی گفتگو کو سربازار بیان کیا ، جس میں انہوں نے اپنا تاثر بھی شامل کردیا کیوں کہ ماتھے کا پسینہ اور کانپتی ٹانگیں کسی نے بھی اپنے منہ سے نہیں کہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا کہ فوج کی طرف سے کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو چاہیئے کہ وہ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں ، کیوں کہ انہوں نے اپنے ماتحتوں کو اکسایا اور انہوں نے لمبی چھٹی کی درخواست دے کر ڈیوٹی اداکرنے سے انکار کردیا تھا۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایاز صادق کا معاملہ اب ختم ہوچکا ، تماشہ بہت ہوچکا اب وقت ہے کہ اس معاملے سے آگے بڑھا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ایاز صادق کا معاملہ اگلے دو ماہ تک ہر روزتوجہ کا مرکز بنا رہے، اس مقصد کے لیے یہ اس میں مزید چیزیں بھی شامل کرتے جارہے ہیں، کیوں کہ جو بھارت کے ٹی وی چینلوں پر چل رہا ہے، وہی بات ان کی طرف سے بھی کی جارہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ جو بیانیہ بھارت کے میڈیا اور تحریک انصاف کا ہے وہ تقریباً برابر ہے، عمران خان کے ویڈیو کلپ میرے پاس موجود ہیں، جن میں وہ بھارت جاکر کئی قسم کی باتیں کرتے رہے اور کس طرح اداروں پر کیچڑ اچھالتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close