گلگت بلتستان (پی این آئی) انتخابات سے قبل سروے، وزیراعظم گلگت بلتستان کی عوام کے سب سے پسندیدہ لیڈر قرار، گیلپ کی جانب سے کروائے گئے سروے میں بلاول بھٹو ن لیگ کے قائد نواز شریف اور مریم نواز سے زیادہ مقبول لیڈر قرار، 42 فیصد لوگوں نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق
گلگت بلتستان میں الیکشن مہم عروج پر ہے۔حکومتی جماعت سمیت تمام بڑی و چھوٹی سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ملک کے موجودہ کشیدہ سیاسی حالات کی وجہ سے 15 نومبر کو شیڈول انتخابات گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے اہم انتخابات قرار دیے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال میں تازہ ترین عوامی رائے پر مبنی سروے میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کی پسندیدہ جماعت بن گئی ہے۔گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے حال ہی میں کروائے گئے سروے کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔سروے کے دوران مقبول ترین لیڈر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 42 فیصد افراد نے وزیراعظم عمران خان کا نام لیا۔ 17 فیصد نے بلاول بھٹو زرداری اور 15 فیصد نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔ مریم نواز صرف 3 فیصد عوام کی پسندیدہ لیڈر قرار پائیں۔جبکہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں بھی وزیراعظم سب سے مقبول لیڈر قرار پائے۔ 41 فیصد افراد نے عمران خان کو سب سے مقبول رہنما قرار دیا تھا 23 فیصد لوگوں نے بلاول بھٹو زرداری جبکہ 16فیصد افراد نے نواز شریف کو مقبول ترین لیڈر قرار دیا۔ دوسری جانب مقبول ترین سیاسی جماعتوں کے حوالے سے ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی پہلی چوائس قرار دے دیا۔دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ووٹرز کی پسندیدہ جماعت نظر آئی۔ سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن کا تیسرا نمبر رہا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ایک ہزار سے زائد افراد نے سروے میں حصہ لیا۔گیلپ سروے کے مطابق 27 فیصد ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔24 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو جب کہ 14 فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔12 فیصد ووٹرز نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا عندیہ دیا ہے۔پلس کنسلٹنٹ سروے میں بھی تحریک انصاف ووٹرز کی پہلی پسند نظر آئی۔35 فیصد ووٹرز نے 15 نومبر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینےکا کہا۔دوسرے نمبر پر 26 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا کہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں