وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں، حکومتی ترجمان قومی بیانیہ فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ترجمانوں کے اجلاس میں کئی وفاقی وزرا، مشیران، معاونین شریک ہوئے۔

مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں قومی امور پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیہ، ملکی معیشت اور مہنگائی پر بھی غور کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اتر آئی ہے، اس کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی،ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں، آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے مثبت اعشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close