لاہور(این این آئی )معروف تاجر شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی پر فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والا کلب پی آراے میں غیر رجسٹرڈ نکلا ،شاہانہ تقریبات پر فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والے ’’روز بلانکا کلب‘‘کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق معروف تاجر شیخ محمود اقبال کی بیٹی کی شادی
پر فوڈ اینڈ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والا کلب ایف بی آر کے بعد پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگیا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شا ہانہ تقریبات میں کیٹرنگ اینڈ فوڈ سروسز فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے ’’روز بلانکا کلب‘‘کو سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیاہے ۔اتھارٹی تاجر کی بیٹی کی شادی میں بیوٹی پارلر سروسز،انٹرٹینمنٹ سروسز ،ایونٹ پلاننگ،فوٹو گرافی سروسز پر بھی ٹیکس معاملات کی مانیٹرنگ کرے گی۔پی آراے نے ’’روز بلانکا کلب‘‘کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے 15دن کی مہلت دے دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں