لاہور (پی این آئی) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی وجہ سے شریف خاندان میں دوریاں پیدا ہوئیں اور ان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کے ایک فرد کا کہنا ہے کہ جب سے محمد زبیر
سیاست میں ایکٹو ہوئے ہیں تب سے شریف خاندان میں دوریاں پیدا ہوئیں اور مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ آئین نواز شریف کے پاؤں کی جوتی ہیں، جب چاہا پہن لی اور جب چاہا پھینک دی ، نواز شریف آئین کی تشریح تو کریں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں