اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ثناءاللہ زہری کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل (ر)عبد القادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری نے نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی
سے علحیدگی اختیار کر لی ہے۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبدال قادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے وزرات اور وزیر اعلی شپ کے مزے لوٹیاور مشکل وقت آنے پر ن لیگ سے کنارہ کش ہوگئے انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے دونوں رہنما ہمارے مشکل وقت کے ساتھی نہیں رہے ہیں نہ ہی یہ دونوں رہنماہ یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کسی اور پارٹی میں مشکلات برداشت کی ہوں۔اس تمام صورتحال میں پاکستان پیپلز پارٹی خاصی متحرک نظر آتی ہے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کے سابق اہم رہنماؤں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔اسی سلسلے میں آج آصف زرداری اور ثناءاللہ زہری کے مابین ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے ثناءا للہ زجھہری کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی تاہم تاحال ثناء اللہ زہری نے دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہم نے ہتھکڑیاں توڑدیںآج ہم آزاد ہوگئے ،ڈنگ مارنانواز شریف کی فطرت ہے جنہوں نے اپنے محسنوں تک نہیں چھوڑا اور آج بیماری کابہانہ بنا کرویڈیو لنک کے ذریعے عسکری قیادت کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں ،ہم جی ٹی روڈ کے لوگوں کی طرح نہیں کہ ٹکٹ کے لالے پڑے ہوں ،بیوہ بھی چار ماہ عدت پوری کرتی ہے یہاں ایک ماہ نہیں ہواحکومت کو چھوڑے ہوئے کہ پی ڈی ایم کا حصہ بن گئے ،لیڈر ذوالقفار علی بھٹو کے طرح ہے جنہوں نے موت کو گلے لگایا لیکن نواز شریف کی بے وفائی کی وجہ سے بہت سے لوگ مسلم لیگ (ن)چھوڑ چکے ،ساتھیوں کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں