لاہور(این این آئی)نصاب کی تیاری میں خامیاں، قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے 15 نومبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ امتحان منسوخ کر دیا گیا، پاکستان میڈیکل کمیشن امتحانی عمل میں خامیاں دور کرکے نئی تاریخ کا اعلان کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں
سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے 15 نومبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نصاب میں خامیوں اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے پر 15 نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور پاکستان میڈیکل کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈمشن بورڈ کے قیام اور میڈیکل اتھارٹی بنانے کے ساتھ 10 روز میں خامیاں دور کرکے نصاب مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایم سی باضابطہ طور پر15 نومبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔ پی ایم سی کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں