کورونا وائرس، پاکستان ریلوے دفاتر میں داخلے پر سائلین اور عام آدمی کیسے داخل ہوں گے؟ طریق کار جاری

کراچی(این این آئی)پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر کورونا وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔پاکستان ریلوے نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ریلوے دفاتر میں سائلین اور عام افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے دفاتر میں صرف وہی لوگ

داخل ہوسکتے ہیں جنہیں طلب کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا گیا کہ ریلوے دفاتر میں ماسک نہ پہننے والے ملازمین کی تنخواہوں سے 100 روپے جرمانہ کاٹا جائے گا۔محکمے ریلوے نیاپنے اعلامیے میں کورونا وائرس میں مبتلا ملازمین کو 14 دن کی چھٹی دینے کی اجازت بھی دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close