سی سی پی او لاہور نے اپنے ہی افسر کو گرفتار کروا لیا ، وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور ( پی این آئی) سی سی پی او لاہور نے انچارج انویسٹیگیشن تھانہ نواب ٹاؤن کو ہتھکڑیاں لگوا کر سی سی پی او آفس میں ہی قید کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور نے عدالت میں ملزمان کا ریمانڈ نہ لے سکنے پر انچارج انویسٹیگیشن تھانہ نواب ٹاؤن کو گرفتار کروا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے قبضے

کی کوشش کے الزام میں قید ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزموں کا ریمانڈ دینے کے بجائے ملزموں کی درخواست ضمانت قبول کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا جس کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے غصے میں آ کر انچارج انویسٹیگیشن تھانہ نواب ٹاؤن کو اپنے آفس طلب کیا ۔سی سی پی او لاہور نے افسر کو دفتر میں بلا کر ہتھکڑیاں لگوا کر آفس کے کانفرنس روم میں بند کردیا ، سی سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن کو بھی آفس طلب کیا ہے تاکہ انچارج انویسٹیگیشن کیخلاف مقدمہ درج کیا جا سکے ۔انچارج انویسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھرپور کوشش کی کہ ملزمان کا ریمانڈ مل سکے لیکن عدالت نے ملزمان کو رہا کردیا، اس میں ان کا کیا قصور ؟ ، واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ اس سے قبل بھی افسران کو دفتر میں بلا کر ان کی توہین کرنے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close