سرگودھا (پی این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے اہم کاروائی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کو گرفتار کر لیا گیا یے جن پر اپنی بہن کی جائیداد ہتھیانے کا الزام ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن نے بہن کو جائیداد سے محروم کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی
اے کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن سرگودھا نے شمع بی بی کی درخواست پر رضوان گل کو گرفتار کیا۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور بھائی تبریز گل نے 1990 میں بہن کی جائیداد ہتھیا لی تھی۔علاوہ ازیں دو سب رجسٹرار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔متعلقہ ادارے کی درخواست پر رضوان گل کو گرفتار کیا۔گذشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے پنجاب نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر سابق مئیر سرگودھا اسلم نوید کو گرفتار کیا تھا ،سابق مئیر سرگودھا سمیت ٹی ایم اے سرگودھا اور محکمہ ریونیو کے سات افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ،ملزمان کی گرفتاری سرکاری زمین سوسائٹی میں شامل کرنے، نقشہ فیس کی عدم ادائیگی ، اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر عمل میں لائی گئی۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق ملزم اسلم نوید نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی بنا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کم و بیش 39 کروڑ کا نقصان پہنچایا ۔ سابق مئیر سرگودھا اسلم نوید خیابان نوید نامی غیر منظور و غیر رجسٹرڈ شدہ سوسائٹی کا مالک ہے۔ ملزم نے مجاز اتھارٹی سے بغیر نقشہ و انتقالات کی منظوری سوسائٹی بنا کر پلاٹس بیچے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں